چوری اور نفاست بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا

کینیڈا کی ایک بیکری میں صبح تین بجے داخل ہونے والے چورنے کپ کیک چرائے، اور جانے سے پہلے جھاڑو سے فرش بھی صاف کیا

کینیڈا میں ایک چور نےصرف چھ کپ کیک چرائے لیکن بیکری کی صفائی بھی کرکے گیا۔ فوٹو: فائل

کینیڈا کی ایک بیکری میں نقب لگانے والے شخص نے نہ صرف تمام قیمتی اشیا چھوڑ کر صرف چھ کپ کیک چرائے بلکہ اس کے نتیجے میں ہونے والے کوڑے کو صاف کرکے بیکری سے باہر روانہ ہوگیا۔

وینکووا شہر کی بیکری میں صبح کے تین بجے چور دروازے کا شیشہ توڑ کرداخل ہوا اور ایک پیکٹ چرایا جس میں چھ عدد کپ کیک تھے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق پہلے وہ 15 منٹ تک بیکری کے باہر کھڑا رہا۔ اس کے دروازے پر دستک دی، پھر شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوا، بیت الخلا میں گیا اور کافی دیر بیکری کے اندر ہی بیٹھا رہا اور پانی پیا۔


اس کے بعد وہ اٹھا اور جھاڑو اور بالٹی لاکر شیشے کے ٹکڑے بہت احتیاط سے صاف کئے۔ اتنا وقت صرف کرنے کے بعد اس نے دکان سے صرف چھ کپ کیک چرائے۔

بیکری کی خاتون مالک نے بتایا کہ کیک کی قیمت صرف 30 ڈالر تھی اور وہ آرڈر پر بنائے گئے تھے۔ پولیس نے نوجوان چور کی تلاش شروع کردی ہے
Load Next Story