کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں سپریم کورٹ

13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا

13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا (فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں۔

کسی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی اور کی اشیا اپنے نام سے بیچے،سپریم کورٹ نے کاروباری مسابقت کر برقرار رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ جاری کردیا۔ 13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔


فیصلے میں کہا کہ اخلاقیات، ایمانداری اور شفاف لین دین کاروبار کے بنیادی اصول ہیں،تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں دھوکہ دہی پر مارکیٹنگ اور غیر منصفانہ مسابقت کی ممانعت ہے۔

عدالت کے سامنے مقدمہ میں اصل سوال یہ تھا کہ کیا دھوکا دہی سے کسی دوسرے ادارے کا ٹریڈ مارک استعمال ہو سکتا ہے۔
Load Next Story