وفاق نے بلوچستان کے لئے وزیراعظم ترقیاتی پیکیج تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا

ترقیاتی پیکج کی تیاری کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی


عامر خان April 27, 2014
پیکیج ابتدائی طور پر 50ارب روپے کی گرانٹ پر مشتمل ہوگا اور ضرورت پڑنے پر اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

وفاق نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم ترقیاتی پیکج برائے بلوچستان تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترقیاتی پیکج کی تیاری کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،جس میں وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ،چیف سیکریٹری بلوچستان اور صوبائی کابینہ کے 4 ارکان شامل کیے جائیں گے ،یہ پیکیج ابتدائی طور پر 50ارب روپے کی گرانٹ پر مشتمل ہوگا اور ضرورت پڑنے پر اس پیکج کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیکج کے تحت بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر ،گوادر میں ترقیاتی کاموں ،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ،گوادر میں صنعتی زون کے قیام،صوبے میں پانی کی قلت دور کرنے کیلیے 3ہزار آر او پلانٹس کی تنصیب ،صوبے کے 5 بڑے اضلاع میں دل اور کینسر کے امراض کے اسپتالوں کی تعمیر اور دیگر منصوبے شامل کیے جائینگے۔ پیکج کا باضابطہ اعلان وزیر اعظم جلد کرینگے ، پیکج کی نگرانی صوبائی حکومت کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں