سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار

پی ٹی آئی رہنما قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ہے، عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک June 03, 2023
(فوٹو: فائل)

پختون خوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے خلاف قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ان کا مقامی افراد کے ساتھ جائیداد کا تنازع چلا آرہا ہے، جس میں دونوں جانب سے 3 افراد جاں بحق، 8سے زائد زخمی ہوئے۔

بعد ازاں پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

قبل ازیں پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو تھانہ ریگی کی حدود میں عیسیٰ خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں