پرویز الٰہی کے ترجمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا
چوہدری محمد اقبال کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان چوہدری محمد اقبال کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پیشی سے قبل احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں پولیس نے وین کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
چوہدری محمد اقبال کی سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیٹے علی اقبال چوہدری نے کہا کہ میرے والد پر نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ انہوں نے کوئی قانون شکنی کی ہے۔ پولیس کی وردی میں چند افراد آئے اور پکڑ کر نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ وہ میڈیا کے نمائندے ہیں ، ان کے ساتھ یہ سلوک آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔
[video width="426" height="234" mp4="https://c.express.pk/2023/06/pervez-elahi-spokesperson-arrested-1685777632.mp4"][/video]