9 مئی واقعات سابق ایم پی اے فرحت فاروق گرفتار
کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والا بھی گرفتار
پولیس نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں سابق ایم پی اے فرحت فاروق اور کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نو مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر حساس تنصیبات پر حملے میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ پڑھیں : 9 مئی کو جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ جناح ہاؤس کے باہر شرپسندوں کو اکساتی رہی۔
اسی طرح پولیس نے کورکمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کا اس حوالے سے موقف ہے کہ ملزم اویس کو ڈیجیٹل شواہد کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔