وزیراعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں، شہبازشریف


ویب ڈیسک June 03, 2023
بھارت ٹرین حادثے میں 200 سے زائد افرادہلاک ہوئے:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹرین حادثے میں اموات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔



وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔بھارت میں 3 ٹرینیں ٹکرانے سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں