جہانگیر ترین کے ساتھ  ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے سردار تنویرالیاس

کوئی گروپ نہیں بنا سب ایک جگہ اکٹھے ہوں گے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر


ویب ڈیسک June 03, 2023
عوام اعتماد رکھیں آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی، سردار تنویر الیاس:فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر کام کرنے پراتفاق ہوا ہے۔

لاہور میں جہانگیرترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں نئی پارٹی بنانے، تحریک چھوڑنے والے ارکان کے مستقبل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سردار تنویرالیاس کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے ساتھ مستقبل میں ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا، عوام اعتماد رکھیں آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔ کوئی گروپ نہیں بنا سب ایک جگہ اکٹھے ہونگے۔ پارٹی میں میرا کردار مرکزی ہوگا۔صرف آزاد کشمیر کا نہیں پورے پاکستان کا اسٹیک ہولڈر ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں