امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی

ولیم برنز کا دورہ چین زیادہ نتیجہ خیز نہیں رہا، امریکی حکام

امریکی سی آئی اے ڈائریکٹرنے گزشتہ ماہ چین کا دورہ کیا تھا:فوٹو:فائل

امریکی حکام نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے دورہ چین کی تصدیق کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹرولیم برنز نے گذشتہ ماہ چین کا خفیہ دورہ کیا ہےتھا۔ایک امریکی عہدیدار نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے ڈائریکٹر کے چین جانے کا مقصد امریکا اور چین کے درمیان رابطے بحال رکھنے کی کوشش تھا۔ یہ دورہ غیر اعلانیہ تھا۔


حکام کا مزید کہنا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے دورے سے خاطر خواہ نتائج نہیں مل سکے۔گذشتہ ماہ چین نے پینٹاگون کی جانب سے دونوں ممالک کے دفاعی سربراہان کے درمیان فون کال کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔

امریکا اور چین کے تعلقات حالیہ برسوں میں تناؤ کا شکار ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے رواں سال کے شروع میں چین کا دورہ روانگی سے چند گھنٹے قبل ہی منسوخ کر دیا تھا۔

 
Load Next Story