میو اسپتال لاہور سے 2 نوسرباز خواتین نے 9 ماہ کا بچہ اغوا کرلیا

ایک عورت نے ڈاکٹروں کو دکھانے کے بہانے بچے کو ماں سے لیا اور دوسری پرچی بنانے کا ککہ کر فرار ہوگئی، ماں کا بیان

گوالمنڈی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے جانے کے بعد بچے کی تلاش شروع کردی گئی ہے، فوٹو: فائل

میو اسپتال میں 2 نوسرباز خواتین نے علاج کے لئے لائے گئے 9 ماہ کے بچے کو اغوا کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شرق پور کی رہائشی خاتون داتا دربار حاضری کے لئے لاہور آئی تھی، اس دوران اس کا 9 ماہ کا بچہ بیمار ہوگیا جس کے علاج کے لئے وہ میو اسپتال آئی، اسپتال کے دروازے پر اس کی ملاقات 2 خواتین سے ہوئی جس میں سے ایک نے ڈاکٹروں کو دکھانے کے بہانے اس کا بچہ لیا اور دوسری پرچی بنوانے کے بہانے چلی گئی، کچھ دیر بعد جب ماں نے اپنے بچے کی خیریت معلوم کرنے کے لئے ان دونوں خواتین کی تلاش شروع کی تو اسے پتہ چلا کہ وہ دونوں تو بچہ لے کر فرار ہوچکی ہیں۔

مغوی بچے کی ماں کی جانب سے گوالمنڈی پولیس اسٹیشن میں واقعے کی رپورٹ درج کرانے جانے کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو لے جانے والی خواتین کی شناخت کے لئے اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی جائے گی اور امید ہے کہ ان دونوں خواتین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
Load Next Story