ملتان میں شادی کی تقریب میں جانے والی ایک گھر کی 3 بچیاں اغوا 2 کی لاشیں برآمد

مہر بانو کی لاش قطب پور اور زہرہ کی لاش تھانہ الپہ کے قریب نہر سے برآمد ہوئیں جب کہ شاہدہ کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قتل کی گئی دونوں بچیوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
2 روز قبل شادی کی تقریب سے اغوا ہونے والی 3 بچیوں میں سے 2 کی لاشیں مل گئی ہیں اور تیسری کی تلاش جاری ہے، پولیس نے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔


ڈی ایس پی صدر ملتان تنویر احمد کے مطابق تینوں بچیاں دو روز قبل شادی کی تقریب میں گئی تھیں جہاں سے انھیں اغوا کرلیا گیا تھا، تینوں بچیوں کی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرادی گئی تھیں تاہم آج صبح 10 سالہ مہر بانو کی لاش قطب پور اور 7 سالہ زہرہ بی بی تھانہ الپہ کے قریب نہر سے برآمد ہوئی ہیں جب کہ 6سالہ شاہدہ کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قتل کی گئی دونوں بچیوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے جبکہ بچیوں کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ان سے زیادتی سے متعلق دعوؤں کی تصدیق یا تردید کی جاسکتی ہے۔
Load Next Story