یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
پولیس کی درخواست پر یاسمین راشد کو جیل سے طلب کر کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 96/23 سے ان کا نام خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ نمبر 96/23 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام نکال دیا۔ پولیس کی درخواست پر یاسمین راشد کو جیل سے طلب کر کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبعیت خراب ہونے کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے لیے سروسز اسپتال پہنچی تھی۔