2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا

گھر والوں کی تلاش ہے،زلزلے والے دن زخمی حالت میں راولپنڈی پہنچایا گیا، اٹھارہ برس میں مجھے چار جگہ بیچا گیا،اعجاز احمد

گھر والوں کی تلاش ہے،زلزلے والے دن زخمی حالت میں راولپنڈی پہنچایا گیا، اٹھارہ برس میں مجھے چار جگہ بیچا گیا،اعجاز احمد (فوٹو : فائل)

8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں گم ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بالاکوٹ ایک نوجوان اعجاز احمد پہنچا ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 8 اکتوبر کے زلزلے میں لاپتا ہوگیا تھا۔ 18 سال بعد واپس آنے والے اس نوجوان کو اپنے گھر والوں کی تلاش ہے۔

نوجوان اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ اسے زلزلے والے دن زخمی حالت میں راولپنڈی پہنچایا گیا جس کے بعد اس کی واپسی نہ ہوسکی، اٹھارہ برس میں اسے 4 جگہوں پر فروخت کیا گیا۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناخت کے لیے نوجوان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں گے جس کے ذریعے اس کے گھر والوں کی تلاش کی جائے گی۔


Load Next Story