بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، وفاقی حکومت بھی اسے ٹیکس فری کرے، بلوچستان حکومت


ویب ڈیسک June 03, 2023
خطے میں بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری کا مرکز بننے جا رہا ہے (فوٹو: فائل)

بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے اس فیصلے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے بھی سفارش کی ہے کہ وہ بھی گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے۔

بلوچستان حکومت کے مطابق ضلع گوادر میں سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، وفاقی حکومت ضلع گوادر کو اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دے۔

گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابرنے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کا مشکور ہوں، صوبائی کابینہ نے گوادر کو ٹیکس فری زون کادرجہ دے کر ہمارا دیرینہ مطالبہ منظور کرلیا، وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے۔

سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ گوادر ٹیکس فری زون سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگا، ٹیکس فری زون سے گوادرپورٹ فعال اور سرمایہ کار راغب ہوں گے، پورٹ سٹی دبئی اور سنگارپور بھی ٹیکس فری زون تھے تبھی ترقی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں انڈسٹری لگنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور فارن ایکسنچ بھی آئےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں