پشاور میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق 4 افراد زخمی

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا


ویب ڈیسک June 03, 2023
فوٹو: فائل

جہانگیر آباد یونیورسٹی روڈ میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 4 افرد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق جہانگیرآباد میں چھت گرنے کے واقعہ میں 2 بچے جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو 1122 نے 6 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اُنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 2 بچوں کی موت کی تصدیق کردی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ ملائکہ نور اور 2 سالہ محمد عمر شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں مسماۃ (ر) عمر 25 سال، مسکان عمر 8 سال، کائنات عمر 4 سال اور خوکلا عمر 5 سال شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں