
یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ نے کہا کہ ہر کوئی سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بات کرتا ہے لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بلے باز مانتا ہوں۔
وریندر سہواگ نے کہا کہ ٹنڈولکر بلے بازوں کی لیگ سے باہر ہیں وہ اس سے اوپر کی چیز تھے لیکن انضمام الحق مڈل آرڈر میں بہترین بلے باز تھے۔
مزید پڑھیں: انضمام الحق نے ''ڈیٹا بیس'' سلیکشن کو مسترد کردیا
سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں 4-2003 کے زمانے کی بات کررہا ہوں جب آٹھ رنز کی اوسط پر ٹیمیں گھبرا جاتی تھیں لیکن اس وقت انضمام آٹھ کی اوسط سے رنز بناتے ہوئے بالکل پُرسکون رہتے تھے۔
Virender Sehwag on Inzamam @virendersehwag @Inzamam08
Curtesy Oaktree Sports @gauravkapur pic.twitter.com/8LJW1QqaDV
- Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) June 3, 2023
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔