گوجرانوالا کی عدالت سے بریت کے بعد چوہدری پرویزالہی ایک اور مقدمہ میں گرفتار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا

—فائل فوٹو

گوجرانوالا کی عدالت سے کرپشن سے متعلق دو مقدموں میں بریت کے بعد پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں فیل شدہ امیدواروں کو ریکارڈ میں ردو بدل کرکے بھرتی کیا گیا تھا، بھرتی کے عمل میں گھپلوں کے لیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں، انکوائری میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیے: یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم

اینٹی کرپشن کی ٹیمیں چوہدری پرویزالہی کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی ہیں۔


چوہدری پرویز الہی کو 'دونوں مقدمات' میں بری کرنے کا حکم

اس سے قبل گوجرانوالا کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو عدم شواہد کی بنیاد پر دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں مقدمات میں محفوظ فیصلہ سنادیا۔ پرویز الہی کے خلاف گوجرانوالا کے تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج تھے اور ان پر الزام تھا کہ گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں کے دوران مبینہ طورپر رشوت لی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر پرویز الہی کو گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 
Load Next Story