نورا فتیحی بالی وڈ میں دوسری کترینہ بننا چاہتی تھیں اداکارہ کا دلچسپ انکشاف

مجھے کام کرنے مواقع آخری منٹ میں ملے اور اچھی تیاری کی وجہ سے مجھے کام میں کوئی دقت پیش نہیں آئی، اداکارہ


ویب ڈیسک June 03, 2023
(فائل فوٹو)

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں تازہ وارد ہوئیں تو ہندی زبان سہولت سے نہ بولنے کی وجہ سے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ دوسری کترینہ کیف بننا چاہتی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے کے مشقت بھرے سفر پر بات چیت کی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کام کرنے مواقع ہمیشہ آخری منٹ میں ملے اور ان کی اچھی تیاری کی وجہ سے انہیں کام میں کوئی دقت پیش نہیں آئی۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جلد اپنی ہندی کو بھی بہتر کرلیا اور وہ ساتھی لڑکیوں کی طرح نہ بوائے فرینڈ بناتیں اور نہ ہی پارٹیوں میں جاتی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اپنی اداکاری اور رقص کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب انہیں ایک میگا اسٹار سمجھا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں