عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت ٹرمپ کی کم جونگ ان کو مبارکباد

شمالی کوریا کی وزارت صحت کے ڈاکٹر جونگ من پاک کو ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکوٹیو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 03, 2023
[فائل-فوٹو]

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں شمالی کوریا کی شمولیت پر ملک کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کو مبارکباد پیش کی ہے۔


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کم جونگ ان کو شمالی کوریا کی عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔


شمالی کوریا کی وزارت صحت کے ڈاکٹر جونگ من پاک کو ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکوٹیو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کی مدت 2026 تک ہے۔ بورڈ میں کمیونسٹ ریاست کی یہ پوزیشن ادارے میں ایجنڈے اور پالیسی کے نسخوں کا تعین کرنے کا اختیار رکھے گی۔

شمالی کوریا کی شمولیت کے فیصلے پر پڑوسی ملک جنوبی کوریا کی حکومت کی طرف سے فوری تنقید کی اور شمالی کوریا کی جانب سے ڈبلیو ایچ او اور اس کی بنیادی تنظیم اقوام متحدہ کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2019 میں کم جونگ ان سے مصافحہ کرتے وقت شمالی کوریا کے کسی آمر سے ملاقات کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں