بنوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید 2 دہشتگرد جہنم واصل

جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 04, 2023
جھڑپ کے دوران نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

ضلع بنوں میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں