گدھے چوری کے شک پر دو افراد گرفتار

برطانوی کاؤنٹی ہیمپشائر سے 15 مئی کی سہ پہر ’مُون‘ نامی تین ماہ کا گدھے کا بچہ چوری کیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 05, 2023

برطانیہ میں گدھے کی چوری کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی کاؤنٹی ہیمپشائر سے 15 مئی کی سہ پہر 'مُون' نامی تین ماہ کا گدھے کا بچہ چوری کیا گیا تھا۔

ہیمپشائر پولیس کے مطابق گدھے کی چوری کے بعد ان کو لوگوں کی جانب سے بے شمار کال اور آن لائن رپورٹس موصول ہوئیں۔

25 مئی کو ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ایک نیلی گاڑی میں گدھا جاتا دیکھا تھا جو ان کی گاڑی کے بالکل آگے گاڑی میں تھا۔

پولیس افسران نے شک کی بنیاد پر بکنگھم شائر سے 38 سالہ شخص اور 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس سے پودوں کی مشنری بھی برآمد کی گئی۔

گدھے کو بازیاب کرانے کے بعد بدھ کی شام مالکن کو لوٹا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں