صوبے کے عوام کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا گورنر سندھ

پاک فوج ملک کا سرمایہ ہے اس پر لگائے گئے الزامات کو عوام نے پسند نہیں کیا، ڈاکٹر عشرت العباد


ویب ڈیسک April 27, 2014
حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں لیکن بغیر ثبوت کے الزام تراشی نہیں کرنی چاہئے تھی، گورنر سندھ فوٹو: ایکسپریس نیوز

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگااسی لئے ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ دونوں جماعتیں مل کرسندھ کی خدمت کریں۔

کراچی میں تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ حامد میر پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، پوری امید ہے کہ جلد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جائے گا، وہ حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں لیکن بغیر ثبوت کے الزام تراشی نہیں کرنی چاہئے تھی، پاک فوج ملک کا سرمایہ ہے اس پر لگائے گئے الزامات کو عوام نے پسند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اسی لئے ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ دونوں جماعتیں مل کرسندھ کی خدمت کریں۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ سندھ سمیت پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں اور جلد ہی ان کا انعقاد بھی ہوگا کیونکہ اسی سے عوامی مسائل کے حل میں مدد بھی ملتی اور جمہوری نظام بھی پرواز چڑھتا ہے لیکن اس سے کئی ایسے مسائل ہیں جن کا حل نکالنا بہت ضروری ہیں اور ان مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ صفائی ستھرائی کا ہے، اس کی ذمہ داری تمام افراد پرعائد ہوتی ہے، شہر میں تمام ادارے مل کر صفائی ستھرائی مہم میں تعاون کررہے ہیں، پہلے مرحلے میں شارع فیصل کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جس کے بعد اسے بڑھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں