سارہ علی خان نئی فلم میں سابق بوائے فرینڈ کیساتھ جوڑی بنائیں گی

کافی ود کرن پروگرام میں سارہ اور جھانوی نے دونوں بھائیوں کو ڈیٹ کرنے کا اعتراف کیا تھا

کافی ود کرن پروگرام میں سارہ اور جھانوی نے دونوں بھائیوں کو ڈیٹ کرنے کا اعتراف کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بالی ووڈ معروف اداکارہ سارہ علی خان اسکائی فورس فلم میں سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیا کے ساتھ جوڑی بنائیں گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس میں سارہ علی خان سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ کے ساتھ نظر آئیں گی، کافی ود کرن پروگرام میں سارہ اور جھانوی نے دونوں بھائیوں کو ڈیٹ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

اکشے کمار ان دنوں ڈائریکٹر سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور کے ساتھ فلم پر کام کیلئے شوٹنگ پر موجود ہیں، فلم کی شوٹنگ اس وقت لندن میں جاری ہے جبکہ کچھ حصوں کو ہندوستان میں مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان اور شبمن گِل نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا


رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سارہ علی خان اسکائی فورس کے لندن شیڈول میں اکشے کمار اور ویر پہاڑیہ کے ساتھ شامل ہوں گی۔ فلم میں انکے کردار سے متعلق کوئی خبر نہیں البتہ اسکرین پلے کیلئے وہ لازم و ملزوم ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ سارہ علی خان کی خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری، ویڈیو وائرل

اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس اگلے سال بڑے پردے کی زینیت بنے گی اور ویر پہاڑیہ کو ہندی فلم انڈسٹری میں لانچ کرے گی۔

واضح رہے کہ ویر پہاڑیہ معروف بزنس مین سنجے پہاڑیا کے بیٹے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے امبانی خاندان کے ساتھ قریبی کاروباری تعلقات ہیں۔
Load Next Story