راولپنڈی تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا ملزم گرفتار
ملزم سے 15 کلو افیون اور 40 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی
پولیس نے جڑواں شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کے سرگرم ملزم کو گرفتار کرکے 15 کلو افیون اور 40 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس ٹیم نے مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو گاڑی سے 15 کلو افیون اور 40کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر ملزم جس کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے تعلیمی اداروں سمیت جڑواں شہروں کے مختلف حصوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم دیگر اضلاع میں بھی منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش کر کے گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔