پی سی بی نے وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ کی تجویز قبول کرلی

سیریز پانچ ٹی20 اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل ہوسکتی ہے، رپورٹس


ویب ڈیسک June 04, 2023
سیریز پانچ ٹی20 اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل ہوسکتی ہے، رپورٹس (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیویز کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلنے کیلئے دورہ نیوزی لینڈ کی تجویز قبول کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجوزہ سیریز پانچ ٹی20 اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

کیوی بورڈ نے رواں سال تجویز دی تھی کہ سال 2024 کے ابتداء میں پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا کے لیے آئے گی تو اس سیریز کے بعد جنوری کے وسط میں سیریز شیڈول کرلیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جنوری 2024 کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز جنوری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ کامیاب، سیریز پاکستان کے نام

فیوچر ٹور پروگرام کے تحت یہ شیڈول نیوزی لینڈ کرکٹ کیلئے بھی خالی ہے کیونکہ فروری میں جنوبی افریقی ٹیم کو ہوم سیریز کیلئے کیویز کے دیس کا دورہ کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کیوی بورڈ نے سیریز کو حتمی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں جس میں میچز کی تعداد اور مقامات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مئی کے ابتداء میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہیں ون ڈے میں 1-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں