ایلیٹ فورس نے میرے ملازمین کو مارپیٹ کر مرضی کا بیان لیا ہے شیخ رشید

رات 12 بجے یہ لوگ دروازہ توڑ کر میرے گھر میں داخل ہوئے اور ملازمین کو مارا پیٹا، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک June 04, 2023
(فوٹو : فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رات بارہ بجے میرے گھر ایلیٹ فورس دروازہ توڑ کر اندر آئی اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناکر بیان ریکارڈ کروایا، ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے میرے اسلام آباد گھر میں ایلیٹ فورس دروازے توڑ کر دوباره داخل ہوئی، 31 مئی کو فورس کے تشدد سے زخمی ہونے والے ملازمین کو مار پیٹ کر زبردستی بیان ریکارڈ کروایا گیا کہ ہم پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پولیس یہ سب، جج طاہر عباس سپرا کی طرف سے 9 جون کو پولیس کو دیے گئے نوٹس کی وجہ سے کر رہی ہے، صبح چار بجے سفید کپڑوں میں ملبوس فورس نے میری والدہ کے گھر سوئے ہوئے لال حویلی کے ملازمین پر بے جا تشدد کیا، محلے والوں نے سادہ کپڑوں کی فورس سے انہیں چھڑوایا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، انسان کو حقیر، فقیر اور ذلیل بنا دیا گیا ہے، پولیس ذہنی مریض ہوچکی ہے، قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں، وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا سدا بادشاہی خدا کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں