9 مئی توڑ پھوڑ میں ملوث پانچ اساتذہ معطل

پولیس نے سرکاری ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنی شروع کردیں، 20 کے لگ بھگ سرکاری محکموں کے اہلکار ان واقعات میں ملوث ہیں


ویب ڈیسک June 04, 2023
(فوٹو : فائل)

9 مئی کو توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 5 اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے ایک اہل کار کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نومئی کے واقعات میں ملوث سرکاری ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنی شروع کردیں،
اطلاعات ہیں کہ 20 کے لگ بھگ مختلف سرکاری محکموں کے اہل کار ان واقعات میں ملوث ہیں۔

پولیس نے ان افراد کے نام متعلقہ محکموں کو ارسال کردیے ہیں۔ جس کے بعدمحکمہ تعلیم نے پولیس کی نشاندہی پر چھ ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جن میں پانچ اساتذہ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن قبل توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات محمد اسماعیل کو بھی نوکری سے معطل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔