نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعہ کا سخت نوٹس

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے


ویب ڈیسک June 04, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لودھراں میں طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ طالبہ سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزم قانون کے تحت کڑی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔ طالبہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ لودھراں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ویگن کنڈیکٹر عمران کو گرفتار کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں