پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان دوبارہ رنگ میں اترنے کیلئے تیار

عامر خان 3 مئی کو امریکا کے شہر لاس ویگاس میں لوئس کلازو سے پنچہ آزمائی کریں گے۔


ویب ڈیسک April 27, 2014
دو بارعالمی چیمپئن رہنے والے باکسرعامرخان فائٹ سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فوٹو:فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں اترنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اور وہ 3 مئی کو ویلٹر ویٹ رنگ میں امریکی باکسر کے خلاف ایکشن ميں نظر آئیں گے۔


ستائیس سالہ عامرخان ایک سال تک باکسنگ رنگ سے دور رہنے کے بعد 3 مئی کو امریکا کے شہر لاس ویگاس میں لوئس کلازو سے پنچہ آزمائی کریں گے، دو بارعالمی چیمپئن رہنے والے باکسرعامرخان فائٹ سے قبل بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب عامرخان کےخلاف رنگ میں اترنے والے امریکی باکسر لوئس کلازو کا کہنا ہے کہ عامر کے خلاف مقابلہ یا تو انہیں بنا دے گا یا پھرانہیں توڑ کررکھ دے گا۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 اپریل کوعامر خان نے شیفیلڈ میں میکسیکو کےجولیو ڈیازکو سنسنی خیزمقابلے کےبعد شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں