وزیراعلی سندھ نے کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی

قیام امن کیلئے ہرممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں جب کہ شہر کی سیکیورٹی بھی سخت کی جائے، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک April 27, 2014
اندرون سندھ اغوا کی وارداتوں کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے،وزیراعلی سندھ۔ فوٹو: پی پی آئی

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے پولیس کو کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے اورقیام امن کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراطلاعات شرجیل میمن، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اقبال محمود اور ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس کے دوران وزیراعلی نے کہا کہ قیام امن کے لئے پولیس ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے اور مقدس مقامات اور سرکاری اداروں کی سیکیورٹی بھی سخت کی جائے۔

سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اندرون سندھ اغوا کی وارداتوں کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے جبکہ پولیس کو مضبوط بنانے کیلئے جون تک جدید سامان خرید لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں