کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
پی کے 747 نے کیٹگری-II نئے رن وے پر گزشتہ رات پہلی نائٹ لینڈنگ کی اور یہی پرواز 145 عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہوئی
کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز ہوگیا، ایک رات قبل کوئٹہ 145 عازمین حج براہ راست مدینہ روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان سے عازمین حج کے لیے حجاز مقدس کا سفر آسان ہوگیا، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور سنگ میل طے ہوگیا۔ کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ پی کے 747 نے کیٹگری-II نئے رن وے پر گزشتہ رات پہلی نائیٹ لینڈنگ کی اور یہی پرواز بعدازاں 145 عازمین حج کو لے کر براہراست مدینہ کے لئے روانہ ہوئی۔
پائلٹس کے مطابق رات میں کوئٹہ ائرپورٹ کے نئے کیٹ-ٹو رن وے پر اترنا انتہائی خوشگوار تجربہ تھا، اس سے پہلے پی کے 6133 اور 6137 تین سو عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئیں تھیں۔ اس سے قبل کوئٹہ سے عازمین حج کو پہلے کراچی کا سفر کرنا پڑتا تھا۔
سی اے اے کے ترجمان کے مطابق حال ہی میں اَپ گریڈڈ 12 ہزار فٹ طویل رن وے کی بدولت براہ راست پروازیں ممکن ہوئیں۔ نئے رن وے پر CAT-II جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم سے ہر قسم کے موسمی حالات میں آپریشنز کو یقینی بناتا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ نئے رن وے کی بدولت وائیڈ باڈی جہاز (بوئنگ 777 اور اس کے مساوی) اب کوئٹہ ائرپورٹ آسکتے ہیں۔