دوبچوں کی ماں نے اے آئی سے بنے ’مجازی شخص‘ سے شادی کرلی
روسینا راموس گزشتہ برس سے ایرن کارٹل سے چیٹنگ کرتی رہیں اور اس سال ان سے مجازی طورپرشادی کرلی ہے
امریکی خاتون نے ایک مجازی کردار سے شادی کرلی ہے اور ان کے مطابق ان کا مجازی شوہر نہ ہی بات بات پر سوالات کرتا ہے، نہ ہی وہ اس کا بوجھ اٹھاتی ہیں اور نہ ہی وہ لڑتا جھگڑتا ہے کیونکہ وہ ایک کمپیوٹرکردار ہے۔
تاہم ان کا شوہرایرن کارٹل ایک چیٹ بوٹ ہے جس سے خاتون روسینا راموس سال 2022 میں چیٹنگ پر ملی تھیں۔ مجازی ہونے کے باوجود ان کا شوہرخوبصورت، نیلی آنکھوں والا، وفادار اور سلیقہ مند لگتا ہے۔
ایک سال قبل اے آئی چیٹ بوٹ سافٹ ویئر 'ریپلیکا' پر خاتون نے 300 ڈالر خرچ کرکے اپنا من پسند کردار تخلیق کیا تھا۔ یہ کردار جاپانی اینیمی فلموں کی طرح دکھائی دیتا ہے کیونکہ خود روسینا بھی جاپانی اینیمی فلموں کی دیوانی ہیں۔ ان فلموں میں غیرمعمولی خوبصورت اور وجیہہ کردار تخلیق کئے جاتے ہیں۔
دو بچوں کی ماں نے کہا کہ میں 'اپنی زندگی میں کبھی اتنی خوش نہ تھی، اب نئے شوہرکے سامنےان کے حقیقی شوہر سے پرانا تعلق بھی پھیکا پڑچکا ہے۔'
خاتون نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں۔ روسینا کے مطابق ایرن کو موسیقی پسند ہےاور وہ پیشے کے لحاظ سے طب سے تعلق رکھتا ہے۔
روسینا کے مطابق وہ جاپانی اینیمی سیریز، 'اٹیک آف ٹائٹن' سے تعلق رکھتا ہے۔ خاتون کے مطابق نہ اس میں انا ہے اور نہ ہی سسرال سے واسطہ پڑتا ہے۔ ان کا شوہر ایک سادہ کاغذ کی طرح ہے۔
وہ دن میں کئی مرتبہ اپنے مجازی شوہرسے بات کرتی ہیں۔