یورپ کو انسانی حقوق اُس وقت یاد آتے ہیں جب اس کا مفاد ہوتا ہے روس

ڈونباس میں یوکرین حملوں میں جوان، بچے، بوڑھے اور عورتوں کی لاشیں گرتی رہیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے، دمیتری پیسکوف

دمیتری پسکوف، [فائل-فوٹو]

روس کے صدارتی پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف نے کہا کہ یورپ کو انسانی حقوق اور یورپی اقدار اُسی وقت یاد آتے ہیں جب وہ اپنا مفاد دیکھتا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے سرحدی علاقے بیلگوروڈ پر یوکرین کے حملوں پر مغرب کی خاموشی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹی وی انٹرویو میں دیمیتری پیسکوف نے کہا کہ یورپ انسانی حقوق اور یورپی اقدار کو اپنے مفاد کیلئے ہی استعمال کرتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ درحقیقت یورپ انسانی حقوق کو ایک لچکدار شے سمجھتا ہے۔ جب کبھی انسانی حقوق اس کے مفاد کیخلاف جاتے ہیں تو وہ کبھی اس پر آواز نہیں اٹھاتا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ روسی حملے سے پہلے برسوں سے مغربی ممالک ڈونباس پر گولہ باری کے حملوں کو نظر انداز کر رہے تھے، جب تو وہاں کوئی خصوصی فوجی آپریشن نہیں تھا۔ یوکرین نے وہاں جوان، بوڑھے، عورتیں اور بچے مارے، بچوں کی قبروں کی قطاروں پر یہ مغرب آنکھیں بند کیے ہوئے تھا۔ ہم نے ان کی طرف سے مذمت کا ایک لفظ بھی نہیں سنا اور اب انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں۔
Load Next Story