مُردوں کیلئے خوبصورت ڈیزائن والے تابوت متعارف

گو ایز یو پلیز کمپنی کی شاخیں انگلینڈ کے شمال مشرق میں اور اسکاٹ لینڈ کے ایڈینبرگ میں تک پھیلی ہوئی ہیں


ویب ڈیسک June 04, 2023
[فائل-فوٹو]

انگلینڈ میں میت سروس فراہم کرنے والی فرم 'گو ایز یو پلیز' لوگوں کی مرضی کے مطابق ڈیزائن کردہ تابوتوں کی پیشکش کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس نے کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ اس پیشکش کا مقصد عوام میں موت کے موضوع پر بغیر کسی گھبراہٹ کے گفتگو کو آسان بنانا ہے اور اس سے متعلق ڈر کو دور کرنا ہے۔

skynews-coffin-funeral-as-you-go-please_6174876

فرم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ایسا آئیڈیا جس سے کسی کے غم میں کمی آسکتی ہو، ایسے آئیڈیے کو مارکیٹ میں لانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

skynews-funeral-coffin-as-you-go-please_6174875

تابوتوں کے ڈیزائنوں میں مشہور ہالی ووڈ فلموں کے ڈیزائن بھی شامل ہیں جس میں اسٹار وارز ، گیم آف تھرونز ، دی واکنگ ڈیڈ اور ہیری پوٹر شامل ہیں۔

گو ایز یو پلیز کمپنی کی شاخیں انگلینڈ کے شمال مشرق میں اور اسکاٹ لینڈ کے ایڈینبرگ میں تک پھیلی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں