کم جونگ ان کا وزن جاننے کیلئے جنوبی کوریا میں مصنوعی ذہانت کا استعمال
کم جونگ ان کی بے خوابی کے علاج سے متعلق تازہ ترین طبی معلومات کو تیزی سے اکٹھا کیا جارہا ہے
جنوبی کوریا کے حکام نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے وزن کا اندازہ لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن یو سانگ بوم نے بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ کم جونگ ان جب عوام میں آئے تو ہم نے مصنوعی ذہانت کے تجزیے سے پتہ لگایا کہ ان کی آنکھوں کے گرد واضح سیاہ حلقے موجود تھے اور وہ تھکے ہوئے نظر آرہے تھے۔
نیشنل انٹیلی جنس سروس نے بتایا نے بتایا کہ اے آئی کے تجزیے کے مطابق کم جونگ ان کا وزن 140 کلوگرام سے زیادہ ہے.
تاہم انٹیلی جنس حکام نے یہ نہیں بتایا کہ کون سا سافٹ ویئر استعمال کیا گیا ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شدید نیند کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی بے خوابی کے علاج سے متعلق تازہ ترین طبی معلومات کو تیزی سے اکٹھا کیا جارہا ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ ہماری جاسوسی ایجنسی کم جونگ ان کے غیر ملکی شراب اور تمباکو نوشی کے بڑھتے استعمال پرنظر رکھی ہوئی ہے جس سے بےخوابی کے مرض میں مزید شدت آسکتی ہے۔