جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں فواد چوہدری رابطہ کرتے ہیں اسد عمر

معلوم نہیں فیصل واوڈا کس کیلیے کام کرتے ہیں ،روز عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں،عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو


ویب ڈیسک June 05, 2023
(فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری رابطہ کرتے ہیں۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری وقتا فوقتاً رابطہ کرتے رہے ہیں جب کہ فیصل واوڈا کس کے لیے کام کرتے ہیں ،نو آئیڈیا۔

 



صحافی کی جانب سے کسی دباؤ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ دباؤ بس یہی ہے کہ ہر روز عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں ۔ ابھی جیل سے آئے ہفتہ ہوا ہے 7، 8 بار تو عدالتوں میں پیش ہوچکا ہوں۔ کبھی ہائیکورٹ ، کبھی سیشن عدالت، کبھی انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہورہا ہوں ۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت اسد عمر کے وکیل بابر اعوان کے ملک سے باہر ہونے اور پراسیکیوٹر کی والدہ کے انتقال کے باعث عدم حاضری کی وجہ سے 10 جون تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں