قیمت میں اضافے کیلیے سعودی عرب کا تیل پیداوار کم کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کو تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی


ویب ڈیسک June 05, 2023
ضرورت پڑنے پر پیداوار میں کمی میں توسیع کی جاسکتی ہے، سعودی عرب:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے قیمتوں میں اضافے کے لیے جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویانا میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان پیداوار کے حوالے سے معاہدے پر اتفاق رائے ہوگیا۔ اجلاس میں تیل کی پیداوار اور قیمتوں سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے اوپیک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب جولائی میں تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کرے گا۔ کمی کا مقصد تیل کی قیمتوں کو بڑھانا ہے۔ ضرورت پڑی تو تیل کی پیداوار میں کمی میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

سعودی عرب کے برعکس متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کو تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں