صحت کے 38 منصوبوں کیلیے 12 ارب روپے طلب

صحت کارڈ 2ارب 29کروڑ،پمز ایمرجنسی سینٹر کیلیے ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص


Numainda Express June 05, 2023
شیخ زید لاہورمیں ریڈیالوجی اسپتال کی اپ گریڈیشن کیلیے 35 کروڑ رکھے گئے،دستاویزاتَ فوٹو : فائل

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت صحت نے 38 منصوبوں کیلیے ابتدائی طور پر 12 ارب روپے کی زائد رقم مانگی گئی ہے۔

دستیاب دستاویزات کیمطابق مالی بجٹ 2023-2024ء میں وزارت صحت نے 38 منصوبوں کیلیے بجٹ مانگ لیا،بجٹ دستاویز کے مطابق وزارت قومی صحت کیلیے ابتدائی طور پر 12 ارب روپے سے زائد کے پروگرام اور منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعظم کا صحت سہولت کارڈ اسکیم کو نئے بجٹ میں شامل کر کے ابتدائی طور پر 2ارب 29 کروڑ روپے مختص کیے ہیں،پمز میں دو سوبیڈ پر مشتمل ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سینٹر کیلیے ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال

دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں جناح اسپتال کے قیام کیلیے دو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز، کینسر اسپتال کے قیام کیلئے 50 کروڑ روپے، شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہورمیں ریڈیالوجی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے 35 کروڑ، متعدی امراض کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کے قیام ، 30 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

نئے مالی بجٹ میں وزیراعظم کا ہیپاٹائٹس سی پروگرام بھی بجٹ کا حصہ بنا دیا گیا50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں