پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

آذر بائیجان کی سرکاری کمپنی سے ہر ماہ 1 ایل این جی کارگو خریدا جائے گا، وزیر اعظم نے سمری کی منظوری دیدی

ادائیگیاں ڈالر میں ہوں گی، پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان ایل این جی خریداری کا انٹرگورنمنٹل معاہدہ طے پا چکا ہے (فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار میں معاہدہ ہو گا۔ آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سے ہر ماہ 1 ایل این جی کارگو خریدا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سمری ای سی سی میں پیش کرنے منظوری دے دی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: 8ماہ میں موبائل فونز 68 فیصد، ایل این جی درآمدات 17 فیصد کم

پی ایل ایل سوکار کو ڈالرز میں ادائیگیاں کی جائیں گی اور پی ایل ایل ادائیگیوں کیلئے مقامی بینک میں ایل سیز کھولے گی۔ جون 2022 سے اسپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ سال پی ایل ایل موجودہ اورمڈٹرم معاہدے کے تحت کارگو خریدنے میں ناکام رہی تھی۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی خریداری کا انٹرگورنمنٹل معاہدہ طے پا چکا ہے۔
Load Next Story