احد رضا میر ایک اور ہالی ووڈ ویب سیریز میں اداکاری کیلئے تیار

احد رضا میر دوسری عالمی جنگ پر بننے والے ویب سیریز میں اہم کردار نبھائیں گے


ویب ڈیسک June 05, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کے معروف اداکار احد رضا میر دوسری عالمی جنگ پر بننے والے ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق احد رضا میر آنے والی ہالی ووڈ ویب سیریز 'ورلڈ آن فائر2' میں برٹش انڈین آرمی کے رہنما رجب کا کردار ادا کریں گے۔

چھ اقساط پر مبنی اس سیریز میں دوسری عالمی جنگ کی مناظر پیش کئے جائیں گے۔ جس میں رائل ائیر فورس کے پائلٹ جرمن لڑاکا طیاروں کو تباہ کرتے اور مانچسٹر کی فضا میں گشت کرتے نظر آئیں گے۔


احد رضا میر نے ورلڈ آن فائر 2 میں اپنے کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

سیریز کے دوسرے حصے میں برطانیہ، نازی جرمنی، مقبوضہ فرانس اور افریقہ کے صحرا میں جنگ کے بعد ہونے والی تباہی اور اس سے ہونے والے اثرات کو فلمایا جائے گا۔

ورلڈ آن فائر کا پہلا حصہ 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا جس نے شائقین کی خوب توجہ حاصل کی تھی جبکہ سیریز کا دوسرا حصہ رواں سال اکتوبر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے تاہم اب تک اس کی آفیشل تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں