حج ڈیوٹی پر جانے والے 16 پولیس اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم

اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ انضباطی کارروائی بھی شروع

اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ انضباطی کارروائی بھی شروع

آئی جی اسلام آبادنے خدام الحجاج میں سفارشیں کرواکر ڈیوٹیاں لیکرجانے والے وفاقی پولیس کے 16 اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں ڈالنے کی ہدایت کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے چیف کمشنراسلام آباد اورڈی جی ایف آئی اے کوایک سرکاری مراسلہ لکھاہے جس میں کہاگیا ہے کہ وفاقی پولیس کے سولہ ماتحت افسران و اہلکاروں کے نام فوری طور پرواچ لسٹ میں ڈالے جائیں کیونکہ انہیں محکمانہ طورپر رپورٹ ملی ہے کہ یہ سولہ اہلکارپیشگی محکمانہ اجازت لئے بغیر بیرون ملک سفر کریں گے ۔

ان اہلکاروں کے خلاف الگ سے سخت محکمانہ انضباطی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔


ان اہلکاروں میں سب انسپکٹر نعیم یوسف ،محمدعمران خان،ذوالفقار علی،ثاقب علی خان،اے ایس آئی عاصم جاوید،سید علی کامران،شوکت علی ندیم اور اے ایس آئی عرفان خان جبکہ ہیڈکانسٹیبل امجد علی،پروان علی شاہ،انعام الحق ، اختر زیب اور
لیاقت علی اور کانسٹیبل گلاب اللہ ، انعام اللہ اور کانسٹیبل عدیل محبوب شامل ہیں۔

اس ضمن میں پولیس ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ یہ پولیس اہلکار کئی سالوں سےمختلف ہتھکنڈوں سے خدام الحجاج کی ڈیوٹیاں لیکر بیرون ملک جاتے تھے۔

اس مرتبہ انہیں محکمانہ طور پر روکا گیا کہ اب دیگر پولیس اہلکاروں کوموقع دیاجائے گا توان اہلکاروں نے بغیر محکمانہ اجازت بیرون ملک کاسفر کرنے کاپلان کیاہے جس پر مذکورہ ایکشن لیکر آئی جی نے ڈی جی ایف آئی اے کوانکے نام واچ لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔
Load Next Story