خیبرپختونخوا میں 14 سال بعد ایپکس کمیٹی ختم پروانشل ٹاسک فورس قائم
سربراہ وزیراعلیٰ ہوں گے، اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، وزیر اعلی، آئی جی پولیس، کمانڈنٹ ایف سی شرکت کیا کریں گے
خیبرپختونخوا میں 14 سال بعد ایپکس کمیٹی ختم کرکے پروانشل ٹاسک فورس قائم کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اپیکس کمیٹی ختم کردی جو کہ سال 2008ء میں بنائی گئی تھی، اب اس کی جگہ پروانشل ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے جس کے سربراہ وزیر اعلی ہوں گے۔
پروانشل ٹاسک فورس کا اجلاس گورنر ہاؤس کے بجائے وزیر اعلی ہاؤس میں ہوگا جس میں کور کمانڈر پشاور، وزیر اعلی، آئی جی پولیس، کمانڈنٹ ایف سی شرکت کیا کریں گے۔
پروانشل ٹاسک فورس سکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، اہم معاملات کو دیکھا کرے گی۔ پرووانشل ٹاسک فورس چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ سمیت سرکاری افسران کو طلب کرسکے گی۔