کراچی میں نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا گیا

واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے:فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا گیا۔

پیرکی صبح گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار2 مسلح ملزمان نے نجی یونیورسٹی کی وین کو روکا اورمسافروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ لُٹنے والوں میں 4 طالبات، ٹیچر اور ڈرائیور شامل ہیں۔


ملزمان نے واردات کے بعد گاڑی کی چابی دور پھینکی اور فرار ہوگئے۔ ایس پی گلشن اقبال ظفر صدیق کے مطابق واردات سے متعلق کسی کی بھی جانب سے واقعہ رپورٹ نہیں کرایاگیا تاہم پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تفصیلات معلوم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس متاثرہ افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کرنےکی بھی کوشش کی جا رہی ہے ۔
Load Next Story