سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون کو چیلنج کردیا گیا

آئینی درخواست میں وفاق، وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے، قانون کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ


ویب ڈیسک June 05, 2023
فوٹو : فائل

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی کی جانب سے اس قانون کو چیلنج کیا گیا ہے، ان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔

آئینی درخواست میں وفاق، وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڑرز قانون آئین سے متصادم ہے، پارلیمنٹ عمومی قانون سازی سے نظر ثانی کا دائرہ اختیار نہیں بڑھا سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں