کس بھارتی کھلاڑی سے پاکستانی دکانداروں نے شاپنگ کے پیسے نہیں لیے
پاکستانیوں کی اپنائیت پر آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے، سابق بھارتی کرکٹ اسٹار
بھارت کے مشہور سابق کرکٹر بھی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف نکلے۔
بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی اپنائیت پر آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔
وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے دورے میں جب بھی شاپنگ کی دکانداروں نے پیسے نہیں لیے۔ سال 2004 میں لاہور میں اپنے گھر والوں کے لیے 30،35 سوٹ لیے۔ دکاندار کو پتا چلا کہ بھارت سے آیا ہوں تو انہوں نے کہا کہ آپ مہمان ہیں ہم آپ سے پیسے کیسے لے سکتے ہیں ۔
وریندر سہواگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دو بھائی ہیں جو الگ الگ ہیں۔ دورہ پاکستان میں ہم جہاں جہاں گئے بہت پیار ملا۔ لوگوں کی باتیں سن کر جذباتی ہوجاتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے۔