محکمہ کسٹمز نے موبائل فونز کے 150 کنسائنمنٹس روک لیے

ایک ماہ میں پی ٹی اے کی کلیئرنس رپورٹ کے بغیر کلیئر کیے گئے کنسائنمنٹس کی بھی تحقیقات کا حکم


Online April 28, 2014
ایک ماہ میں پی ٹی اے کی کلیئرنس رپورٹ کے بغیر کلیئر کیے گئے کنسائنمنٹس کی بھی تحقیقات کا حکم۔ فوٹو: فائل

کسٹم حکام نے موبائل فون کی 150کھیپیں روک لی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کی کلیئرنس رپورٹ جمع نہ کرانے پر کسٹم حکام نے یہ ایکشن لیا ہے۔

کسٹم انٹیلی جنس حکام نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران چین کے موبائل فون کے کلیئر کیے جانیوالے کنساٹئمنٹس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ کسٹم حکام کو تحقیقات کا حکم پی ٹی اے کے جعلی این او سی پر کنسائٹمنٹ کلیئر کرنے پر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے متعدد مرتبہ رپورٹ دی گئی تھی کہ کسٹم حکام چین سے درامد کیے جانیوالے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبرز کی چیکنگ نہیں کرتے جس کی وجہ سے موبائل کی آمد سے متعلق اور تعداد کے بارے میں تضاد پیدا ہوتا ہے۔ دہشت گردی بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلیے چین کے موبائل نمبرز کے بند کرنے میں بھی سیکیورٹی اداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں