رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملک شہزاد


Staff Reporter June 05, 2023
نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملک شہزاد

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔لاہور ، میانوالی میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے جنہوں نے حملہ کیا ان کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ملک دشمن ہمت نہ کرسکے ۔ ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے۔مجھے اپنی فوج پر ہمیشہ سے فخر رہا ہے ۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی سے 20 سال کا تعلق ہے ۔ ہم پی ٹی آئی سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے 20 سال بعد آج پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ اس وقت شاید مقابلہ فوج کے ساتھ ہے۔ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ رہیں گے ۔میں ملک و قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں