جو کہتا تھا میں اکیلا ہی کافی ہوں آج اکیلا ہی بیٹھا رو رہا ہے مریم نواز

وہ جس بنکر میں چھپا بیٹھا ہے اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے، چیف آرگنائزر ن لیگ

وہ جس بنکر میں چھپا بیٹھا ہے اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے، چیف آرگنائزر ن لیگ

مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں، جو کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے۔

باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو شہدا کی بے حرمتی کرے ، ان کی یادگاروں کو آگ لگائے، جو ان جہازوں کو آگ لگائے جنہوں نے دشمن کے جہازوں کو مار گرایا وہ ہم میں سے نہیں ہوسکتا اور وہ پاکستانی بھی نہیں ہوسکتا۔


ان کا کہنا تھا کہ جو ہمارے شہدا کی یادگاروں کو جلاتا ہے ہم بھی انکا احترام نہیں کرینگے، ن لیگ کو توڑنے کا خواب دیکھتے تھے، آج پی ٹی آئی کرچی کرچی ہو گئی، جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں، جو کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے، آزاد کشمیر کا ان کا اپنا وزیراعظم ان کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جس نے 9 مئی کو شہدا اور انکی یادگاروں کیساتھ یہ سلوک کیا وہ جس بنکر میں بھی چھپا بیٹھا ہے سن لے کہ پاکستانی قوم اور کشمیری اسے کبھی معاف نہیں کریں گے ، اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔
Load Next Story