بھارت میں اسلام مخالف فلم ’72 حوریں‘ ریلیز کیلئے تیار

سوشل میڈیا میں ’72 حوریں‘ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے اسلاموفوبک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 05, 2023
فوٹو : فائل

'دی کیرالہ اسٹوری' کے بعد بھارت میں ایک اور اسلام مخالف فلم '72 حوریں' 7 جولائی کو ریلیز کی جائے گی جس کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔


فلم میں انتقال کرجانے والے پاکستانی اداکار رشید ناز نے بھی کردار ادا کیا ہے جنہیں پاکستانی فلم 'خدا کے لئے' میں مرکزی کردار سے شہرت ملی تھی۔






'72 حوریں' کے پروڈیوسر اشوک پنڈٹ نے ٹویٹر پر فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 




2019 میں بھارت کے اندر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر فلم کا پریمیئر ہوا تھا اس میں اسے یونیسکو گاندھی میڈل کے اسپیشل مینشن سے نوازا گیا تھا۔





سوشل میڈیا میں فلم بنانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے اسلاموفوبک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا ہے۔


سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ انڈیا اب اسلاموفوبیا کا مرکز بن چکا ہے اور یہ انڈیا کو ہندو ریاست بنانے کی گھناؤنی کوششیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں