’بیجو باؤرا‘ کیلئے سنجے بھنسالی اور رنویرسنگھ کے درمیان پرافٹ شیئرنگ معاہدہ

نئی فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی اور اسے جنوری 2024 تک ریلیز کیا جائے گا

فوٹو : فائل

بالی وڈ کو 'گولیوں کی راس لیلا رام لیلا'، 'باجی راؤ مستانی' اور 'پدماوت' جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے سنجے لیلا بھنسالی اور رنویر سنگھ چوتھی مرتبہ فلم 'بیجو باؤرا' کیلئے جمع ہورہے ہیں۔

فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی اور اسے جنوری 2024 تک ریلیز کیا جائے گا۔


بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلمی پروجیکٹ مہنگا ہونے کی وجہ سے اداکار نے فیس کے بجائے پرافٹ شیئرنگ ڈیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا تاکہ بھنسالی اپنی مرضی کے مطابق بڑے پیمانے پر فلم میں سرمایہ کاری کرسکے اور پروجیکٹ کو نئے لیول تک لے کر جاسکیں۔

فلم کے تجارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر فلم کامیاب رہی تو رنویر سنگھ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے منافع حاصل کریں گے جبکہ بھنسالی اور رنویر کی موجودگی میں فلم کی کامیابی یقینی سمجھی جارہی ہے۔
Load Next Story